Nicene Creed in Urdu | اردو – عقیدہ نائسیا
معلومات
نائسین کا عقیدہ، جو 325 عیسوی میں نائسیا کی پہلی کونسل میں ترتیب دیا گیا اور بعد میں 381 عیسوی میں قسطنطنیہ کی کونسل میں توسیع کی گئی، عیسائی عقیدے کا ایک بنیادی بیان ہے۔ یہ نظریاتی تنازعات، خاص طور پر آریانیزم، جو مسیح کی الوہیت پر سوال اٹھاتا تھا، کے حل کے لیے بنایا گیا۔ یہ عقیدہ تثلیث—باپ، بیٹا، اور روح القدس—کی تصدیق کرتا ہے، جو کہ ہم مرتبہ اور ہمیشہ سے موجود ہیں، اور یسوع مسیح کی مکمل الوہیت اور انسانیت پر زور دیتا ہے۔ یہ بہت سے عیسائی فرقوں میں ایک مرکزی اعلامیہ ہے، اگرچہ کچھ اختلافات بھی موجود ہیں: مشرقی ارتھوڈوکس اور رومی کیتھولک کلیسیا “باپ سے صادر ہوتا ہے” کے الفاظ شامل کرتی ہیں، جبکہ کیتھولک ورژن “اور بیٹے” (فیلیوکی) کا اضافہ کرتا ہے، جو کہ ارتھوڈوکس عیسائیت سے ایک اہم نظریاتی انحراف ہے۔ یہ عقیدہ اہم ہے کیونکہ یہ زیادہ تر عیسائی کلیسیاوں کو ان کے بنیادی عقائد میں متحد کرتا ہے اور درست عیسائی تعلیمات کے لیے حدود متعین کرتا ہے۔
عقیدہ نائسیا
میں ایمان رکھتا ہوں ایک خُدا قادر مطلق باپ پر
جو آسمان و زمین اور سب دیکھی اور ان دیکھی چیزوں کا خالق ہے۔
اور ایک خُداوند یسوع مسیح پر
جو خُدا کا اکلوتا بیٹا ہے۔
کل عالموں سے پیشتر اپنے باپ سے مولود۔
خدا سے خدا، نور سے نور، حقیقی خدا سے حقیقی خدا۔
مصنوع نہیں بلکہ مولود ہے۔
اس کا اور باپ کا ایک ہی جوہر ہے۔
اُس کے وسیلہ سے کل چیزیں بنیں۔
ہم آدمیوں کے لئے اور ہماری نجات کے واسطے آسمان پر سے اتر آیا۔
اور روح القدس کی قدرت سے کنواری مریم سے مجسم ہوا۔
اور انسان بنا۔
اور پینٹس پیلاطس کے عہد میں ہمارے لئے مصلوب بھی ہوا۔
اُس نے موت کا دُکھ اُٹھایا اور دفن ہوا۔
اور تیسرے دن پاک نوشتوں کے مطابق جی اُٹھا۔
اور آسمان پر چڑھ گیا۔
اور باپ کے دائیں ہاتھ بیٹھا ہے۔
وہ جلال کے ساتھ زندوں اور مردوں کی عدالت کے لئے پھر آئے گا۔
اُس کی بادشاہی ابد تک رہے گی۔
اور میں ایمان رکھتا ہوں رُوح القدس پر جو خُداوند ہے اور زندگی بخشنے والا ہے۔
وہ باپ اور بیٹے سے صادر ہے۔
اُس کی باپ اور بیٹے کے ساتھ پرستش اور تعظیم ہوتی ہے۔
وہ نبیوں کی زبانی بولا۔
میں ایک پاک عالمگیر رسولی کلیسیا پر ایمان رکھتا ہوں۔
میں ایک بپتسمہ کا جو گناہوں کی معافی کے لئے ہے اقرار کرتا ہوں۔
اور مردوں کی قیامت اور آئندہ جہان کی زندگی کا انتظار کرتا ہوں۔
آمین
Transliteration + Learn with English
میں ایمان رکھتا ہوں ایک خُدا قادر مطلق باپ پر
Main iman rakhta hoon ek Khuda Qadir Mutaqaq Baap par
I believe in one God, the Father Almighty,
جو آسمان و زمین اور سب دیکھی اور ان دیکھی چیزوں کا خالق ہے۔
Jo aasman wa zameen aur sab dekhi aur un dekhi cheezon ka khaliq hai.
Maker of heaven and earth, and of all things visible and invisible.
اور ایک خُداوند یسوع مسیح پر
Aur ek Khudawand Yasu Masih par
And in one Lord Jesus Christ,
جو خُدا کا اکلوتا بیٹا ہے۔
Jo Khuda ka iklota beta hai.
The only-begotten Son of God,
کل عالموں سے پیشتر اپنے باپ سے مولود۔
Kal alamoon se pesh tar apne baap se maulood.
Begotten of the Father before all worlds.
خدا سے خدا، نور سے نور، حقیقی خدا سے حقیقی خدا۔
Khuda se Khuda, noor se noor, haqiqi Khuda se haqiqi Khuda.
God of God, Light of Light, true God of true God.
مصنوع نہیں بلکہ مولود ہے۔
Masnoo nahi balke maulood hai.
Begotten, not made,
اس کا اور باپ کا ایک ہی جوہر ہے۔
Iska aur baap ka ek hi joher hai.
Of one essence with the Father.
اُس کے وسیلہ سے کل چیزیں بنیں۔
Us ke waseele se kal cheezain banein.
Through Him all things were made.
ہم آدمیوں کے لئے اور ہماری نجات کے واسطے آسمان پر سے اتر آیا۔
Hum aadmiyon ke liye aur hamari nijat ke waste aasman par se utar aaya.
For us men and for our salvation came down from heaven.
اور روح القدس کی قدرت سے کنواری مریم سے مجسم ہوا۔
Aur Rooh-ul-Qudus ki qudrat se kunwari Maryam se mujasim hua.
And was incarnate by the Holy Spirit of the virgin Mary,
اور انسان بنا۔
Aur insan bana.
And became man.
اور پینٹس پیلاطس کے عہد میں ہمارے لئے مصلوب بھی ہوا۔
Aur Pontius Pilate ke ahd mein hamare liye muslub bhi hua.
And was crucified also for us under Pontius Pilate.
اُس نے موت کا دُکھ اُٹھایا اور دفن ہوا۔
Us ne maut ka dukh uthaya aur dafn hua.
He suffered and was buried.
اور تیسرے دن پاک نوشتوں کے مطابق جی اُٹھا۔
Aur teesray din pak nawishton ke mutabiq ji utha.
And the third day He rose again, according to the Scriptures.
اور آسمان پر چڑھ گیا۔
Aur aasman par charh gaya.
And ascended into heaven.
اور باپ کے دائیں ہاتھ بیٹھا ہے۔
Aur baap ke daen haath baitha hai.
And sits at the right hand of the Father.
وہ جلال کے ساتھ زندوں اور مردوں کی عدالت کے لئے پھر آئے گا۔
Woh jalal ke saath zindon aur mardon ki adalat ke liye phir aayega.
He will come again with glory to judge the living and the dead.
اُس کی بادشاہی ابد تک رہے گی۔
Us ki baadshahi abid tak rahegi.
His kingdom shall have no end.
اور میں ایمان رکھتا ہوں رُوح القدس پر جو خُداوند ہے اور زندگی بخشنے والا ہے۔
Aur main iman rakhta hoon Rooh-ul-Qudus par jo Khudawand hai aur zindagi bakhshne wala hai.
And I believe in the Holy Spirit, the Lord and Giver of life,
وہ باپ اور بیٹے سے صادر ہے۔
Woh baap aur beeta se sair hai.
Who proceeds from the Father and the Son.
اُس کی باپ اور بیٹے کے ساتھ پرستش اور تعظیم ہوتی ہے۔
Us ki baap aur beeta ke saath parastish aur tazim hoti hai.
Who with the Father and the Son together is worshipped and glorified,
وہ نبیوں کی زبانی بولا۔
Woh nabioun ki zubaani bola.
Who spoke by the prophets.
میں ایک پاک عالمگیر رسولی کلیسیا پر ایمان رکھتا ہوں۔
Main ek pak aalmiir Rasuli Kaleesia par iman rakhta hoon.
And I believe in one holy, catholic, and apostolic Church.
میں ایک بپتسمہ کا جو گناہوں کی معافی کے لئے ہے اقرار کرتا ہوں۔
Main ek baptisma ka jo gunahoon ki maafi ke liye hai iqraar karta hoon.
I acknowledge one baptism for the remission of sins.
اور مردوں کی قیامت اور آئندہ جہان کی زندگی کا انتظار کرتا ہوں۔
Aur mardon ki qayamat aur ainda jahan ki zindagi ka intezaar karta hoon.
And I look for the resurrection of the dead,
آمین۔
Ameen.
Amen.
We receive commissions for purchases made through links in this page.